Posts

Showing posts from July, 2016

Eid gift distribution 2016 By khidmat-e-khalq trust India -(03-07-2016) in Muzaffarpur Bihar (India)

Image
خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےضرورت مندوں میں’عیدی‘ تقسیم  مسلمان عید الفطر سادگی کے ساتھ منائیں اور ضرورت مندوں کی ہر ممکن دست گیری کریں مظفر پور(اورائی):معروف سماجی و رفاہی تنظیم ’خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا‘کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر ضلع کے اورائی بلاک واقع نیا گاؤں پنچایت کے ہر پور بیشی اور اطراف کے نصف درج گاؤںمیں ضرورت مندوں میں ’عیدی ‘تقسیم کی گئی۔ٹرسٹ کی پریس ریلیز کے مطابق ’عیدی‘ میں اس بار کپڑے اورسوئی کے علاوہ فی کس دو سوروپے بھی چھوٹی موٹی ضرورت  کی تکمیل کیلئے دیے گئے۔ خدمت  خلق ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال عید الفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر پرغریبوں،یتیموں ،بیوگان اور مجبور و بےسہارا افراد کی مدد کی جاتی ہے۔ اس عیدی سےان کی غربت تو کم نہیں ہوتی لیکن عید کے روز وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ نئے کپڑے پہن کر  خوشیاںسکیں گے  ۔کیوں کہ دوسروں کے دکھ، درد اور خوشیاں بانٹ کر پیغمبر اسلام  ؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونا ہی راہ نجات ہے ۔ خدمت حلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےاس بار عیدی میں،قمیص ،ساڑی،لنگی،قم...