The Muslims of India are unsafe in BJP Government ! http://epaper.inquilab.com/epaper/11-oct-2015-3-edition-Delhi-Page-1.html
!مودی حکومت میں غیر محفوظ ہوتے مسلمان ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب جب۲۰۱۳ء کے مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کے گنہگاروں کا کچھ نہیں ہوا ،جنہوں نے دن کے اجالے میں ہزاروں افرادکو بے گھراور درجنوں گاؤوں کو نذر آتش کردیا۔جس فسادنے سیکڑوںخواتین کا سہاگ چھین کر ان کے بچوں کو یتیم کردیا۔جس بھیانک فساد میں مسلم بچیوں کی ظالموں نے عصمت تار تار کی اس انسانیت سوز فساد ات کے قصور وارآج بھی مظلومین و متاثرین کی آنکھوں کے سامنے دندناتے پھر رہے ہیں،اپنا سینہ چوڑا کرکے زندگی گزار رہے ہیں۔مسلمانوں کو قتل کرنے اور انکے بچے بچیو ں کو بے گھر کرنے پر کچھ کا رتبہ تنظیمی سطح پر بلند ہوا، تو کچھ شرپسندوں کو سر عام نوازا گیا،لیکن حکومت اور پولیس کو ان مجرموں کے خلاف کو ئی ثبوت نہیں ملا۔ ہندوستانی معاشرے میںسرعام کوئی بے گناہ قتل کردیا جاتا ہے،ہر جگہ خون کے دھبے پڑے ہوئے ہوتے ہیں،کئی آستینیں بھی خون آلود ہوتی ہیں، مگر پھر بھی کسی کو ثبوت نہیں ملتا، یہ عجیب بات ہے۔تحقیقات ہوتی ہیں ،کمیشنوں کا قیام ہوتا ہے،برسوں یہ کھیل چلتا ہے ،کروڑوں روپے اس پر خرچ کیے جاتے ہیں، مگر نتیجہ’ ڈھاک کے تین پات‘۔یہی وجہ ہے کہ آ...