Posts

Showing posts from January, 2016

8 minutes ago Attended an international seminar in mumbai on 18 january 2016

Image
امیر شریعت سادس مولانا سید نظام الدین پر انٹر نیشنل سیمینار اختتام پذیر ا میر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حیات و خدمات پر منعقد ہونے والا یک روزہ سیمینار آج شام اختتام پذیر ہوگیا ۔ سیمینار میں ہندو بیرون ہندسمیت ملک بھر کی اہم شخضیات نے شرکت کی ۔ حضرت مولانا رابع حسنی ندوری صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بور ڈ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مولانا سید نظام الدین نے ملت اسلامیہ کو در پیش مسائل میں جس طرح ہوشمندی ،حکمت و تدبر ،توازن و اعتدال کے ساتھ مشورہ دیا اور قوم کی رہنمائی کی وہ بے مثال ہے،ان کے افکا رو خیالات کی وجہ سے مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی کو بھی بہت معاونت ملی اور مختلف مواقع پر انہوں نے علی میاں ندوی کے ساتھ مل کر کام کیا ۔مولانا رابع صاحب نے کہاکہ بورڈ کے کاموں اور مسائل میں ان کے ساتھ بڑی فکر ہم آہنگی رہی اور جب کبھی کوئی ایسی بات بعض مصلحتوں سے کہنی پڑی جس میں ان کی رائے مختلف ہوئی تو بھی عموما میری رائے کو نظر انداز نہیں کیا ،مولانا کی وفات میرے لئے غیر معمولی صدمہ ہے۔حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے ...