Posts

Showing posts from November, 2016

آنسوؤں کے فرق کولوگ خوب سمجھتےہیں

Image
 آنسوؤں کے فرق کولوگ خوب سمجھتےہیں ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب ایشوز سے کھیلنے کا ہنرجتنا ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی جانتے ہیں برصغیر کا شاید ہی کوئی سیاسی رہنمااس قدر ہنرمند ہو۔پوراملک اس وقت قطار میں ہے،یہ منظرنفسانفسی کا سما پیش کر رہا ہے،مصیبت ہےکہ کم ہونےکانام نہیں لے رہی ہے،کسی کا دل رورہا تو کوئی دکھاوےکےلیے رورہا ہےمگر آنسوؤںکے اس فرق کو تو لوگ خوب سمجھتے ہیں کہ قطار میں کئی روز سے کھڑی وہ عورت سچ بول رہی ہے جس کا بچہ بیمار ہے اور پیسے رہنے کے باوجودوہ اسے بچانہیں سکتی یاوہ سچ بول رہا ہے جس نے پورے ہندوستان کو سڑکوں پر لاکر کھڑا کردیاہے۔ ۸؍نومبر سے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ پر پابندی کے بعد سے ملک کے حالات اس وجہ سے بد سے بدتر ہوتے جا رہےہیں ہ ہماراسسٹم جدیدتبدیلی سے ہم آہنگ نہیں ہے،نیتاؤں اور حکام کے ہزاردعوے کے باوجوداوپر سے نیچےتک پوراسرکاری نظام کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے،پھربھی ہم ملک سے بدعنوانی اور کالادھن کے خاتمہ کا  خواب دیکھ رہے ہیں۔ملک کے لئے بدقسمی یہ ہےکہ اس کا حکمراں نہایت ہی چالاک،شاطر اورمکر و فریب میں یکتائے زمانہ ہے۔بےحس اتنا کہ اسے غریب عوا...