بہار میں دنگائیوں کو درندگی کی کھلی چھوٹ!
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب ’’ یہ چونکانے والی بات ہے کہ منجو ورما کو تلاش نہیں کیا جا سکا، کمال ہے۔ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ سابق وزیر کہاں ہیں۔ بہار حکومت کو اس معاملے میں جواب دینا ہوگا۔بہت اچھا، کابینہ وزیر فرار ہیں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سابق کابینہ وزیر فرار ہو اور کسی کو معلوم ہی نہ ہو کہ وہ کہاں ہیں۔ آپ کو اس معاملےکی سنجیدگی کا علم ہے کہ کابینہ وزیر فرار ہیں۔ اٹس ٹو مچ۔‘‘ دراصل سپریم کورٹ نے گزشتہ دن مظفر پور جنسی استحصال معاملے میں سابق وزیر منجو ورما کو کئی ماہ بعد بھی گرفتار کیےجانے میں ناکام رہنے پر بہارپولیس کی نا اہلی پر سخت پھٹکار لگائی اور ڈی جی پی کو بذات خود عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ۔ عدالت عظمیٰ کے اس تبصرے کی روشنی میں بہار پولیس کی نااہلی کے ایک اور واقعہ کو دیکھیں تو بات پوری طرح سمجھ میں آجائے گی کہ آخر کار بار بار سپریم کورٹ بہار پولیس کی کیوں سرزنش کررہا ہے۔ بہار کے ضلع سیتامڑھی میں گزشتہ ماہ بے رحمی سے قتل کیےگئے زین الحق انصاری کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی،سبھی قاتل پولیس کی گرفت سے باہر ہیں ۔اس مع...