ہندوستان کاہر شہر بن گیا’شاہین باغ‘
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قومی راجدھانی دہلی کے جامعہ نگر میں واقع ’شاہین باغ مصر کا تحریر اسکوائر ثابتہو رہا ہے۔مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے’تحریر اسکوائر ‘پر ۲۵؍ جنوری ۲۰۱۱ء میں وہاں کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف مصرکے عوام نے جمع ہو کر تحریک شروع کی تھی۔ٹھیک اسی طرح ہندوستان کی مرکزی حکومت کی غیر جمہوری پالیسی اور عوام الناس میں تفریق پیدا کرنے والے قانون قومی شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کے خلاف محض چند خواتین اور طلبہ کی محدود تعداد سے شروع ہوئی یہ تحریک آج اتنی مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہےکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیامیں اس کی گونج سنائی دینے لگی ہےاور آج ہندوستا ن کا ہر شہر شاہین باغ بن چکا ہے۔قومی شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)نیشنل رجسٹریشن آف سیٹیزن(این آر سی)اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر)کے خلاف احتجاج کررہے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے خلاف پولیس کارروائی اور بربریت کے خلاف اٹھی یہ آوازدھیرے دھیرے ملک بھر میں بلند ہونے لگی۔سوشل میڈیا اور چند قومی میڈیا کی مثبت کوریج کے سبب’شاہین باغ‘کا احتجاج پورے ہندوست...