ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کی کتاب کا دیوبند میں سرکردہ علماء کے ہاتھوں رسم اجراء
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کی کتاب کا دیوبند میں سرکردہ علماء کے ہاتھوں رسم اجراء دیوبند:24؍مئی(شاہنواز بدر قاسمی،نیوزایڈیٹربصیرت آن لائن) معروف اردو صحافی ومعارف قاسم جدیدکے ایڈیٹر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب کی مظفرنگر کے حالیہ فسادات پر مبنی دستاویزی کتاب’’خیموں کا شہر مظفرنگر‘‘کا رسم اجراء گزشتہ شب حجتہ الاسلام اکیڈمی کے اجلاس عام میں مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند مولانا محمد سالم قاسمی، مہتمم ندوۃ العلماء لکھنو ڈاکٹر سعیدالرحمان اعظمی ، امیرشریعت کرناٹک مفتی اشرف علی باقوی، ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی ، مفتی محفوظ الرحمن عثمانی، سابق ایم پی محمد ادیب اور روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹر جناب شکیل شمسی سمیت سرکردہ علماء اور دانشوران کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ رسم اجراء کے موقع پر جامعتہ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سوپول کے بانی ومہتمم مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے کہاکہ مظفرنگر کا حالیہ فساد ہندوستان کی تاریخ کا ایک ایسا سیاہ باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،یہاں مسلمانوں کے ساتھ جو سوتیلا برتاؤکیا گیااس سے پوری دنیا واقف ہے ۔ریاستی اور مرکزی حکومت کی چشم پوشی نے یہاں کے مظلو