BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india
مظفر پور(اورائی)انسانیت اور انسانوں کی خدمت کا جذبہ جس کے اند رموجزن ہو وہ انسان بہت ہی عظیم اور فائق ہوتا ہے۔اس لئے اللہ کے ضرورت مند بندوں کی مدد اور ان کی خبر گیری پر اسلامی تعلیمات میں بڑی توجہ دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے ایک پریس بیان میں کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق ٹرسٹ کی جانب سے اور امام قاسم اسلامک ایجوکیشنل ویفیئر ٹرسٹ انڈیاکے تعاون سے امسال بھی سردی کے موسم میں غریب اور ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرادارہ کے سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاص طور پراہل ایمان کا دینی اور اخلاق فریضہ ہے کہ اللہ کے ان پریشان حال اور مجبور بندوں کا تعاون کریں جو اپنی بے بسی اور چالاری کی وجہ سے اپنی ضرورتوں کوپورانہیں کر پاتے۔ انہوں نے کہ کہاخدمت خلق بھی ایک بڑی عبادت ہے،جن لوگوں کو اللہ اسبات کی استطاعت عطا فرمائی ہے وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے غرییوں کی مدد کریں ۔ یہ کسی دینی تنظیم یا ادارہ کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ کوئی بھی ادارہ یا تنظیم صاحب خیر لوگوں کے تعاوہ سے ہی اسطرح کے کام کو انجام دیتی ہے۔ اگرہر صاحب استطاعت اپنی حیثیت کے اع...