Eid Gift distribution 2015 by Khidmat-e-Khalq Trust iIndia(Bihar)

  • عیدالفطر کے موقع پر''خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا" کی جانب سے نصف درجن سے زائدگاؤں میں’عید گفٹ پیکٹ‘ کی تقسیم


مظفر پور(اورائی):عیدکے موقع









پر معروف سماجی و رفاہی تنظیم ’خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا‘کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی بہار کے نصف درجن سے زائد گاؤوں میں کپڑے اور سوئیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر خدمت کی سے جاری پریس بیان میں مخیرین حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق خدمت خلق کو اپنا شعار بناتے ہوئے عید موقع پرغریبوں،مسکینوں،یتیموں ،بیوگان اور مجبور و بےسہارا افراد کے ساتھ دیگر مستحقین کی دل کھول کر  مدد کریں تاکہ وہ بھی اس عید کو بھرپورخوشیوں کے ساتھ منا سکیں ۔کیوں کہ دوسروں کے دکھ، درد اور خوشیاں بانٹ کر پیغمبر اسلام  ؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونا ہی راہ نجات ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں بہت سارے ایسے مستحق افراد موجود ہیں جو عید و دیگر تہوار بہتر طریقے سے منانہیں پاتے ،یہ لوگ ہمارے اردگرد ہی موجود ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے موقعوں پر ان کا خصوصی خیال رکھا جائے - خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ایسے مواقع پر معاشی تنگی کے شکار لوگوںاور ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں اوربیوگان پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ یہ افراد بھی  عید کی خوشیاں مناسکیں۔ خدمت حلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےاس بار عید گفٹ پیکٹ میں،قمیص ،ساڑی،لنگی،قمیص کے کپڑے،لیڈیزسوٹ اور سیوئی کا نظم کیا گیا تھا۔جن گاؤں کے غریب افراد میں یہ اشیاء تقسیم کی گئیں ان میں اترار، بیشن پور، ہرپور بیشی ،رام پور سگھری ،ہرنی ٹولہ،ببھن گنواں،بیجناتھ بیشی،اسری بیشی اورعلی نگر بیشی شامل ہیں۔ 
اس موقع پرٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایس ثاقب نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے مختلف حصوں میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے،عید کے موقع پر ہمیں اپنے ان مسلمان بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ضروری ہے۔ ہم عید الفطرجہاں سادگی کے ساتھ منائیں وہاں اس بات کی بھی کوشش کریں کہ وہ غریب نادار افراد لاکھوں محنت کش بچے جن کے والدین کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ وہ اپنے بچوں کے کپڑے بنواسکیں،ان کی ہر ممکن دست گیری فرمائیں۔انہوں نے اس کار خیر میں حصہ لینے پر ’سوپرب انٹر پرائزیز لمیٹیڈ دہلی کے مالک بھائی افروز احمد،فیروز احمد،جسیم القمر شکیب ، مولاناحسان جامی قاسمی،عارف اقبال،شمس تبریز قاسمی،شاداب جامی ،تقی احمد(سرپنچ نیاگاؤں)ڈاکٹر لاڈلے،توقیر احمد،ماسٹر نقی الرحمن،،محمد نورعین ،محمد ثاقب،ڈاکٹر اکبرعلی،شکیل احمد،ارمان علی ،حافظ ضیاء الدین  اور مولانا اسلام قاسمی کا خصوصا ذکرکرتے ہوئےان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

लोगों के दिल में आज भी धड़कते हैं जेपी

اب دلّی دورنہیں!

کوئی بھی کام حسن نیت کے بغیر ترقی اوردرجہ کمال کو نہیں پہنچتا