ہرپوربیشی کی عظیم المرتبت شخصیت ڈاکٹر حافظ عبدالعزیزکا انتقال

مظفرپور،اورائی
پریس ریلیز/ملت ٹائمز
نیاگاؤں پنچایت واقع ہرپوربیشی کی عظیم المرتبت اور ہردل عزیزشخصیت جناب ڈاکٹر حافظ عبدالعزیزصاحب کا طویل علال
ت کے بعد اپنے چھوٹے داماد مولانا اشرف علی قاسمی کے یہاں انتقال ہوگیا،اناللہ واناالیہ راجعون۔ان کی عمرتقریبا۹۰؍سال کی تھی اور پسماندگان میں دو صاحبزادے اور پانچ بیٹیوں کے علاوہ پوتے پوتیاں اور نواسے نوسیاں ہیں۔ڈاکٹرصاحب کے ایک انتہائی قریبی نے بتایاکہ ان کی تدفین کل صبح دس بجے ہرپوربیشی میں آبائی قبرستان میں عمل میں آئےگی۔حافظ عبدالعزیز کے انتقال کی خبرملتے ہی پورے علاقے میںرنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔جیسے جیسے یہ خبر پھیلتی رہی تعزیت کرنے والوں کی بھیڑجمع ہوگئی۔
  ڈاکٹر حافظ عبدالعزیزکے سانحہ ارتحال پر ان کے پسماندگان بالخصوص مولانا اشرف علی قاسمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےخدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی نے اسے ذاتی سانحہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب علاقے اور گاؤں کی علمی تاریخ کے سلسلے میں چلتا پھر تا انسائیکلو پیڈیا تھے۔بہت سے واقعات کے وہ چشم دید تھے اور بہت ہی دلچسپ انداز میں اسے بیان کرتے تھے،اب ایسی عظیم ہستی سے یہ بستی محرورم ہو گئی ۔علاقے میں بڑھتی اخلاقی بے راہ روی کے تعلق سے بڑی فکر مندی کا اظہار فرماتے تھے اور ہر ممکن اس کے تدارک کی کوشش کرتے ۔گاؤں میں پیش آنے والے کسی بھی ناگہانی واقعے پر ان کا دل تڑپ جاتاتھا اور وہ بہت پریشان ہوجاتے تھے۔عالم اسلام اور مسلم ممالک میں جاری شورش کیلئے اسرائیل کو اس کا ذمہ دار مانتے تھے اور برملا اس کا اظہار فرماتے تھے۔مسلم ممالک میں پھیلی بدامنی کو لے وہ کافی سنجیدہ ہوجاتے تھے، ان کی اس بے تابی کو میں نے بارہا محسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب مرحوم ہمارے گھر سے بڑی محبت کرتے تھے اور ہردکھ سکھ میں شریک رہتے تھے اور چھوٹے بڑوںپربڑی شفقت نچھاور کرتے تھے۔اللہ پاک نے ان کے ہاتھ  میں بڑی شفادے رکھی تھی اس لئے قرب و جوار کے علاوہ دور دراز کے لوگ جو ان سے واقف تھے علاج و معالجہ اور طبی مشورہ کیلئے ضروررابطہ کرتے تھے۔ان کے گھر کےدروازے ہندو مسلم ،امیر و غریب سب کے لئے جب تک ان کی صحت نے ساتھ دی کھلے رہے،کبھی کسی کے ساتھ کوئی تفریق نہیں برتی۔ اللہ پاک ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کی مغفرت فرمائے۔اظہار تعزیت کرنے والوں میں خدمت خلق ٹرسٹ کے سبھی اراکین کے علاوہ مولانا رضوان الحق قاسمی،مولانا انور جمال قاسمی،ظفیر احمد ،صغیر احمد،شبیر احمد،حافظ ضیاء الدین،محمد ثاقب،توقیر احمد،ماسٹر نقی الرحمن،ڈاکٹر لاڈلے،ڈاکٹر اکبر علی،ڈاکٹرذولفقارعالم مدنی علیگ،حسان جامی قاسمی،تقی احمد،جسیم القمرشکیب،نصیر احمد،محمدنورعین ،محمد شاداب غیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

लोगों के दिल में आज भी धड़कते हैं जेपी

اب دلّی دورنہیں!

کوئی بھی کام حسن نیت کے بغیر ترقی اوردرجہ کمال کو نہیں پہنچتا