طلاق ثلاثہ کی آڑ میںملت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش
طلاق ثلاثہ کی آڑ میںملت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے سرگرم رکن پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار عالم مدنی نےمسلم پرسنل لابورڈ کی دستخط مہم میں شریک ہونے کی اپیل کی Add caption اکرام الحق سیتا مڑھی:ہندوستان میں مسلمانوں کی جو اقتصادی،تعلیمی اور معاشی حالت ہے اس پر سے سچرر کمیٹی کی رپورٹ پردہ اٹھا چکی ہے،افسوس کی بات یہ ہےکہ ان سفارشات پر نہ ہی پچھلی کانگریس حکومت نے توجہ دیا اور نہ ہی موجودہ بی جے پی سرکار توجہ دے رہی ہے،اس کے برعکس مسلمانوں کے شرعی امور میں مداخلت کر کے طلاق ثلاثہ کی آڑ میں مودی سرکار ملت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے سرگرم رکن ویونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنا لوجی جدہ کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار عالم مدنی علیگ نے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں مہنگائی بے تہاشا بڑھ رہی ہے،بےروزگاری سے نوجوان طبقہ پریشان ہیں،عورتوں کی عصمت محفوظ نہیں ہے اورعدم بردشت کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔مودی جی نے اچھے دن کا وعدہ کیا تھا مگر آج وہ اپنے سبھی وعدے بھول گئے ہیں۔مرکز کی بی جے پی سرکار کے عمل سے ای