تعلیم سے دوری کی وجہ سے مسلمان ہر محاذ پر ناکام ہیں:ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی
مسلمان حالا ت سے مایوس ہونے کے بجائے شریعت پر عمل کرنے کا عزم کریں دارالعلوم احسن القرآن کراڑی سلیمان نگر دہلی کے جلسہ سیرت النبی ﷺ میں علماء ودانشوارن کا اظہار خیال نئی دہلی (پریس ریلیز ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اخلاق حسنہ کی تعلیمات پر مشتمل ہے ،آپ نے اپنے دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ اخلاق ک ا اعلی نمونہ پیش کیا ،اسی لئے قرآن میں کہاگیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعلی مراتب پر فائز تھے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج مسلمانوں میں سب سے زیادہ اخلاقی انحطاط پایاجاتاہے اور کردار وعمل کے اعتبارسے یہ قوم سب سے زیادہ بدنام ہے ۔ان خیالات کا اظہار ناگلوئی میں واقع مدرسہ دارالعلوم احسن القرآن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسہ سیرت البنی میں مولانا محمد مرتضی قاسمی استاذ حدیث مدرسہ رحیمیہ مہندیان نے کیا۔مولانا نسیم الحق قاسمی پرنسپل علی پبلک اسکول ناگلوئی نے کہاکہ مسلمان حکومتی عصبیت کا رونارونے کے بجائے اپنی اندر اعتما د پیدا کریں، سماجی برائیوں کو دور کریں ،تعلیم پر توجہ دیں اور ہر میدان میں آگے بڑھنے کی فکر کریں ،انہوں نے کہاکہ اس وقت جو کچھ ہورہ...