taaziyat :ml asrarul haq qasmi
ملت اسلامیہ کے سچے ہمدرد و بے لوث خادم حضرت مولانا محمد اسرارالحق قاسمیؒ کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ مشہور رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کا اظہارِ تعزیت گرامی قدر مولاناسعود عالم ندوی صاحب،جناب فہد عالم صاحب/مولانا نوشیرعالم صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔اللہ رب العزت سے امید واثق ہے کہ آپ حضرات بعافیت ہوں گے۔ ۷؍دسمبر ۲۰۱۸ء کی صبح جب آنکھ کھلی تو سب سے پہلے یہ جانکاہ خبر ملی کہ ملت اسلامیہ کے سچے ہمدرد اوربے لوث خادم حضرت مولانا محمد اسرارالحق قاسمی صدر آل انڈیا ملی و تعلیمی فاؤنڈیشن و رکن پارلیمنٹ(لوک سبھا) اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ بلاشبہ حضرت کا سانحہ ارتحال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔بالخصوص دینی،علمی،ملی ،سیاسی،سماجی اوردعوتی و اصلاحی حلقوں میں آپ کے جانے سے جو خلاپیدا ہواہے اس کی تلافی ممکن نہیں۔حضرت مولانا کا یہ وہ خاص وصف تھا جس کی وجہ سے آج پوری ملت سوگوار ہےاور سبھی کو آپ کی جدائی کا غم یکساں ستا رہاہے۔ کسی کویقین نہیں ہوتا کہ دیر رات اصلاح معاشرہ اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ...