نئی دہلی:رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے موقع پر نئی دہلی کے جامعہ نگر واقعہ جوگابائی ایکسٹینشن میں پہلوان چوک پر ’افطار کٹ‘ تقسیم کیا گیا۔افطارکٹ حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔اس سلسلہ میں منعقد مختصر پروگرام میں سماجی کارکن شعیب خان،مولانا نسیم مظاہری،ڈاکٹرشہاشب الدین ثاقب قاسمی (جنرل سیکریٹری)محمد نسیم،محمد شمیم،محمد سرفرازنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔رمضان کریم میں ٹرسٹ کی جانب سے افطار کٹ اور عید گفٹ کا انتظام بڑے اہتمام سے کیا جاتا ہے جس سے حاجت مند مستفید ہوتے ہیں اور ہمدردان قوم و ملت کو دعائیں دیتے ہیں۔ٹرسٹ کے سیکریٹری نے اس موقع پر کہاکہ وسیع پیمانے پر یہ انتظام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کو ئی شخص رمضان کریم میں فاقفہ اور پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔انہوں نےکہاکہ نام و نمود کیلئے مسلمان اپنی دولت لٹا دیتے ہیں جس سے گناہ ہی ملتا ہوتاہےمگر نیکی اور بھلائی کے وہ کام جس سے آخرت سنورجائے اور وہ آسانی سے جنت کا حقدار بن جائیں ایسے امور میں مسلمانوں کی عدم دلچسپی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حدیث پاک میں ہےکہ’جس شخص نے کسی روز