Posts

saiyan bhaye kotwal to dar kahe ka

Image
سیّاں بھئے کوتوال تو ڈر کاہے کا ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب ’’دہلی پر پرتھوی چوہان کی حکمرانی کے ۸۰۰؍ سال کے بعد پہلی بار پوری طرح سے ہندوؤں کی حکومت بنی ہے‘‘لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے پر جوش ہوکر یہ دعویٰ نومبر۲۰۱۴ء میں قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ’ تین روزہ عالمی ہندو کانفرنس ‘ میں وشو ہندو پریشد کے لیڈر اشوک سنگھل نے کیا تھا۔ بعدمیں اس بیان کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی جانب منسوب کرنے پر پارلیمنٹ میں خوب ہنگامہ ہواتھا اور ’آؤٹ لک‘ میگزین کو اس غلطی کے لئے معافی مانگی پڑی تھی۔سوال یہ نہیں ہے کہ یہ بات کس نے کہی،کیوں کہی اور کس نے معافی مانگی۔سوال یہ ہے کہ مئی ۲۰۱۴ء میں مودی حکومت کی تشکیل کے بعد سے ملک بھر کے جو حالات ہیں وہ اس خطرناک فکر کے موافق ہیں یا مخالف؟اس نکتہ پر اگر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو ہندوستان کے موجودہ حالات کے پس منظر میں وی ایچ پی کے آنجہانی لیڈر کی بات سوفیصد درست معلوم ہوتی ہے اور کوئی شخص اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے میں ملک ہندوستان میں واقعی خالص ہندوؤں کی حکومت نہیںہے۔دہلی پر بی...

ہرپوربیشی کی عظیم المرتبت شخصیت ڈاکٹر حافظ عبدالعزیزکا انتقال

Image
مظفرپور،اورائی پریس ریلیز/ملت ٹائمز نیاگاؤں پنچایت واقع ہرپوربیشی کی عظیم المرتبت اور ہردل عزیزشخصیت جناب ڈاکٹر حافظ عبدالعزیزصاحب کا طویل علال ت کے بعد اپنے چھوٹے داماد مولانا اشرف علی قاسمی کے یہاں انتقال ہوگیا،اناللہ واناالیہ راجعون۔ان کی عمرتقریبا۹۰؍سال کی تھی اور پسماندگان میں دو صاحبزادے اور پانچ بیٹیوں کے علاوہ پوتے پوتیاں اور نواسے نوسیاں ہیں۔ڈاکٹرصاحب کے ایک انتہائی قریبی نے بتایاکہ ان کی تدفین کل صبح دس بجے ہرپوربیشی میں آبائی قبرستان میں عمل میں آئےگی۔حافظ عبدالعزیز کے انتقال کی خبرملتے ہی پورے علاقے میںرنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔جیسے جیسے یہ خبر پھیلتی رہی تعزیت کرنے والوں کی بھیڑجمع ہوگئی۔    ڈاکٹر حافظ عبدالعزیزکے سانحہ ارتحال پر ان کے پسماندگان بالخصوص مولانا اشرف علی قاسمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےخدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی نے اسے ذاتی سانحہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب علاقے اور گاؤں کی علمی تاریخ کے سلسلے میں چلتا پھر تا انسائیکلو پیڈیا تھے۔بہت سے واقعات کے وہ چشم دید تھے اور بہت ہی دلچسپ انداز میں اسے بیان...

Eid gift distribution 2016 By khidmat-e-khalq trust India -(03-07-2016) in Muzaffarpur Bihar (India)

Image
خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےضرورت مندوں میں’عیدی‘ تقسیم  مسلمان عید الفطر سادگی کے ساتھ منائیں اور ضرورت مندوں کی ہر ممکن دست گیری کریں مظفر پور(اورائی):معروف سماجی و رفاہی تنظیم ’خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا‘کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر ضلع کے اورائی بلاک واقع نیا گاؤں پنچایت کے ہر پور بیشی اور اطراف کے نصف درج گاؤںمیں ضرورت مندوں میں ’عیدی ‘تقسیم کی گئی۔ٹرسٹ کی پریس ریلیز کے مطابق ’عیدی‘ میں اس بار کپڑے اورسوئی کے علاوہ فی کس دو سوروپے بھی چھوٹی موٹی ضرورت  کی تکمیل کیلئے دیے گئے۔ خدمت  خلق ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال عید الفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر پرغریبوں،یتیموں ،بیوگان اور مجبور و بےسہارا افراد کی مدد کی جاتی ہے۔ اس عیدی سےان کی غربت تو کم نہیں ہوتی لیکن عید کے روز وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ نئے کپڑے پہن کر  خوشیاںسکیں گے  ۔کیوں کہ دوسروں کے دکھ، درد اور خوشیاں بانٹ کر پیغمبر اسلام  ؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونا ہی راہ نجات ہے ۔ خدمت حلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےاس بار عیدی میں،قمیص ،ساڑی،لنگی،قم...

!my article :khamosh hi rehte to acha tha(خاموش ہی رہتے تو اچھا تھا)

Image
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب فتنہ و فساد میں اس طرح رہو جس طرح اونٹ کا وہ بچہ جس نے ابھی اپنی عمر کے دو سال ختم کئے ہوں کہ نہ تو اس کی پیٹھ پر سواری کی جاسکتی ہے اور نہ اس کے تھنوں سے دودھ دوہا جاسکتا ہے  خلیفۃ المسلمین سیدناحضرت علی کرم اللہ وجہہؓ کے اس پاک ارشاد کا مطلب یہی ہے کہ شرو فساد کے وقت انسان اس قدر ہوشیار رہے کہ لوگ اسے استعمال نہ کرنے پائیں اور اس کیتوسط سے فتنہ کی ہوا کو مزیدتیز نہ کرسکے۔اس وقت ہندوستا ن میں بی جے پی اور آرایس ایس کی حکومت کے پس منظر میں اگر غور کیا جائے تو امیرالمومنین حضرت علیؓ کے قول مذکورپر عمل کرنے میں ہی صد فیصد عافیت ا ورنجات ہے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سنگھ کے سب سے قابل رضاکار اور سابق پرچارک نریندر دامودرداس مودی کی قیادت میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کے بعد اقتدار کی باگ ڈورجب کانگریس سے منتقل ہو کر آر ایس ایس کے ہاتھ میں آگئی ،تواسی وقت سے ہندوستان میں نت نئے شوشوں،فتنوں اور نئے نئے تنازعات کا آغاز ہو گیا ،اور ان سب بکھیڑوں میں کسی نہ کسی صورت میں نشانے پر مسلمان ہی رہے۔ اقلیتوں اور دلتوں پر زیادتی،لو جہاد،گھر واپسی،بہو لاو، بیٹی بچ...

my new article ,Mujhe Dushman ke Bachon ko Parhana Hai,

Image
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب فروری 2016کا پہلا ہفتہ ملکی سطح پر جہاں دہلی،اتر پردیش ،اروناچل اور کرناٹک میں سیاسی اتھل پتھل کے طورپریادرکھاجائے گا، وہیں عالمی سطح پر فلسطین میں صیہونی مظالم،شام، پاکستان،افغانستان اورعراق میں جاری تشدد کے ساتھ جنیوا میں قیام امن کی کوششوں کے درمیان امریکہ کے لئے بھی اس وجہ سے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل رہا کہ صدر براک اوبامہ نے اپنے سالہ دورِ صدارت کے دوران پہلی بار کسی امریکی مسجد کا دورہ کیااورمیری لینڈ میں اسلامک سوسائٹی آف بالٹیمور مسجدمیں مسلمانوں کے ایک ا جتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔ اپنی تقریر میں ابامہ نے وہ باتیں کہیں جو پوری دنیا کے مسلمان مسلسل کہتے آرہے ہیں کہ نائن الیون حملوں کے بعد اسلام کا غلط تصور پیش کیا گیا، چند لوگوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، اسلام امن کا پیامبر ہے اور مسلمانوں کے ساتھ مل کر ہی ہر طرح کی دہشت گردی کو ختم کیا جاسکتا ہے ،نیز القاعدہ یا داعش جیسی تنظیمیں اسلام یا مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتیں،دراصل ی...

معروف صحافی ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کی بیٹی نے سات سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا

Image
   حمنہ شہاب نے  سات سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا نئی دہلی،13؍فروری ملت ٹائمز معروف صحافی ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کی بیٹی حمنہ شہاب نے سات سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا ہے۔ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کا وطنی تعلق ہرپوربیشی اورائی مظفر پور بہارسے ہے۔ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے باحث رفیق مفتی احمد نادر القاسمی نے ناظر قرآن پاک کی تکمیل فرمائی اور آخر میں بچی اور اس کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔اور فرمایا کہ بچیوں میں دینی تعلیم ازحد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ والدین اپنے بچوں کو عصری علوم کیلئے بڑے بڑے اسکولوں میں داخلہ کراتے ہیں اور اس کیلئے ساری قربانی کو بہ خوشی برداشت کرتے ہیں مگر دینی تعلیم کی طرف ان کی توجہ برائے نام ہے،جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ دین سے خالی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے اپنے بچوں کودینی تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مبارکباد کے مستحق ہیں حمنہ کے والدین جنہوں نے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دی،جس کا نتیجہ ہے کہ بچی نے کم عمری میں یہ کارنامہ ا...

8 minutes ago Attended an international seminar in mumbai on 18 january 2016

Image
امیر شریعت سادس مولانا سید نظام الدین پر انٹر نیشنل سیمینار اختتام پذیر ا میر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حیات و خدمات پر منعقد ہونے والا یک روزہ سیمینار آج شام اختتام پذیر ہوگیا ۔ سیمینار میں ہندو بیرون ہندسمیت ملک بھر کی اہم شخضیات نے شرکت کی ۔ حضرت مولانا رابع حسنی ندوری صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بور ڈ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مولانا سید نظام الدین نے ملت اسلامیہ کو در پیش مسائل میں جس طرح ہوشمندی ،حکمت و تدبر ،توازن و اعتدال کے ساتھ مشورہ دیا اور قوم کی رہنمائی کی وہ بے مثال ہے،ان کے افکا رو خیالات کی وجہ سے مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی کو بھی بہت معاونت ملی اور مختلف مواقع پر انہوں نے علی میاں ندوی کے ساتھ مل کر کام کیا ۔مولانا رابع صاحب نے کہاکہ بورڈ کے کاموں اور مسائل میں ان کے ساتھ بڑی فکر ہم آہنگی رہی اور جب کبھی کوئی ایسی بات بعض مصلحتوں سے کہنی پڑی جس میں ان کی رائے مختلف ہوئی تو بھی عموما میری رائے کو نظر انداز نہیں کیا ،مولانا کی وفات میرے لئے غیر معمولی صدمہ ہے۔حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے ...