Posts

ہندوستان کاہر شہر بن گیا’شاہین باغ‘

Image
ڈاکٹر شہاب  الدین ثاقب قومی راجدھانی دہلی کے جامعہ نگر میں واقع ’شاہین باغ مصر کا تحریر اسکوائر ثابتہو رہا ہے۔مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے’تحریر اسکوائر ‘پر ۲۵؍ جنوری ۲۰۱۱ء میں وہاں کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف مصرکے عوام نے جمع ہو کر تحریک شروع کی تھی۔ٹھیک اسی طرح ہندوستان کی مرکزی حکومت کی غیر جمہوری پالیسی اور عوام الناس میں تفریق پیدا کرنے والے قانون قومی شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کے خلاف محض چند خواتین اور طلبہ کی محدود تعداد سے شروع ہوئی یہ تحریک آج اتنی مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہےکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیامیں اس کی گونج سنائی دینے لگی ہےاور آج ہندوستا ن کا ہر شہر شاہین باغ بن چکا ہے۔قومی شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)نیشنل رجسٹریشن آف سیٹیزن(این آر سی)اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر)کے خلاف احتجاج کررہے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے خلاف پولیس کارروائی اور بربریت کے خلاف اٹھی یہ آوازدھیرے دھیرے ملک بھر میں بلند ہونے لگی۔سوشل میڈیا اور چند قومی میڈیا کی مثبت کوریج کے سبب’شاہین باغ‘کا احتجاج پورے ہندوستان م

Blanket distribution 2019--2020

Image
khidmat e khalq trust india ki janib se Muzaffarpur ke Aurai block ke alag alag agon me ja gar majboor w besahara logon me Blanket (kambal)bante huye Aurai tahana ke daroga babu shree Ravindra kumar yadav ji aur trust ke digar karkunan-sabhi hazrat ka behasd shukriya-

کوئی بھی کام حسن نیت کے بغیر ترقی اوردرجہ کمال کو نہیں پہنچتا

Image
مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد کوئی بھی کام حسن نیت کے بغیر ترقی اوردرجہ کمال کو نہیں پہنچتا خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے منعقدہ تقریب میںمقررین  نے نئی نسل کو بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے پر زور دیا نئی دہلی(آئی این این 2 ستمبر ۲۰۱۹)اگر ارادہ اور حوصلہ بلند ہو تو دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ہے،عز م مصمم کی وجہ سے کئی بار ایسے معجزے  دیکھنے میں آئے ہیں جس کے متعلق انسان سوچ بھی نہیں سکتا،مگر اس کے لئے اخلاص و للہیت شرط اول ہے۔جو کام اخلاص کے ساتھ مرضی رب کے لیے شروع کیا جاتاہے،اس میںغیبی مدد کے ساتھ برکت ہوتی ہے اور اللہ پاک اسے ترقی اور عروج عطا کرتا ہے نیز وہ دیر پا  ثابت ہوتا ہے۔میں نے بھی چھوٹی موٹی کوشش کی ہے،بہار کے انتہائی پسماندہ خطے سیمانچل میں علم کا ایک چراغ روشن کیا اور وہیں سے قوم کے بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کی جدوجہد جاری ہے ،بس اللہ پاک اسے قبول فرمائے۔ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے کیا۔ رفاہی تنظیم خدمت خل

مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

Image
نئی دہلی(آئی این این)اگر ارادہ اور حوصلہ بلند ہو تو دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ہے،عز م مصمم کی وجہ سے کئی بار ایسے معجزے  دیکھنے میں آئے ہیں جس کے متعلق انسان سوچ بھی نہیں سکتا،مگر اس کے لئے اخلاص و للہیت شرط اول ہے۔جو کام اخلاص کے ساتھ مرضی رب کے لیے شروع کیا جاتاہے،اس میںغیبی مدد کے ساتھ برکت ہوتی ہے اور اللہ پاک اسے ترقی اور عروج عطا کرتا ہے نیز وہ دیر پا  ثابت ہوتا ہے۔میں نے بھی چھوٹی موٹی کوشش کی ہے،بہار کے انتہائی پسماندہ خطے سیمانچل میں علم کا ایک چراغ روشن کیا اور وہیں سے قوم کے بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کی جدوجہد جاری ہے ،بس اللہ پاک اسے قبول فرمائے۔ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے کیا۔ رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے منعقدہ تقریب تہنیت میں آج وہ خطاب فرمارہے تھے۔ٹرسٹ کی جانب سے یہ پروگرام مفتی عثمانی صاحب کو بھارت ورچوئل یونیورسٹی کرناٹک کی جان ب سے ڈاکریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر منعقدکیا گیا تھا جس میں دہلی  کے علمی ،ملی اداروں سےوابستہ  معزز شخص

اب دلّی دورنہیں!

Image
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب    اس وقت ملک کے جو سیاسی حالات ہیں اس پر غور و خوض کریں تو ایسا نہیں لگتا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں قومی راجدھانی دہلی پر قبضہ کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے کوئی مشکل کا م ہو۔خاص طور پر پی ایم مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی اپنے اس ہدف کو بہ آسانی حاصل کرلے گی۔کرناٹک،گوا اور مغربی بنگال میں جو سیاسی اتھل پتھل جاری ہے اور جس طرح سے اپوزیشن پارٹیوں کی وکٹیں گر رہی ہیںاور ہر سطح پربی جےپی کا اسکور روز افزو بڑھ رہا ہے اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جن ریاستوں پر نشانہ سادھ رکھا ہےاگر موجودہ صورت حال برقراررہی تو کسی پارٹی میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ کنول کو کیچڑ میں گاڑ سکے۔ کانگریس پارٹی اس وقت اپنے برے دور سے گزر رہی ہے اس لئےآنے والے دنوں میں ہندوستان پر سب سے زیادہ حکومت کرنے والی یہ پارٹی کچھ کر سکے گی یہ کہنا ’دور کی کوڑی‘ ہے۔بغیرسربراہ کے ایک گھر اور خاندان آگے نہیں بڑھتا ہے تو ملک کی اتنی بڑی سیاسی پارٹی بغیر کیپٹن کے کس طرح سے صحیح رخ پر چلے گی اور اس کا کام کاج کیسے دھنگ س

http://urdu.news18.com/photogallery/nation/iftar-kit-distributed-by-khidmat-khalq-trust-in-okhla-delhi-271385-page-6.html

http://urdu.news18.com/photogallery/nation/iftar-kit-distributed-by-khidmat-khalq-trust-in-okhla-delhi-271385-page-6.html

خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ’افطار کٹ‘ تقسیم کیا گیا

Image
نئی دہلی:رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے موقع پر نئی دہلی کے جامعہ نگر واقعہ جوگابائی ایکسٹینشن میں پہلوان چوک پر ’افطار کٹ‘ تقسیم کیا گیا۔افطارکٹ حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔اس سلسلہ میں منعقد مختصر پروگرام میں سماجی کارکن شعیب خان،مولانا نسیم مظاہری،ڈاکٹرشہاشب الدین ثاقب قاسمی (جنرل سیکریٹری)محمد نسیم،محمد شمیم،محمد سرفرازنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔رمضان کریم میں ٹرسٹ کی جانب سے افطار کٹ اور عید گفٹ کا انتظام بڑے اہتمام سے کیا جاتا ہے جس سے حاجت مند مستفید ہوتے ہیں اور ہمدردان قوم و ملت کو دعائیں دیتے ہیں۔ٹرسٹ کے سیکریٹری نے اس موقع پر کہاکہ وسیع پیمانے پر یہ انتظام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کو ئی شخص رمضان کریم میں فاقفہ اور پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔انہوں نےکہاکہ نام و نمود کیلئے مسلمان اپنی دولت لٹا دیتے ہیں جس سے گناہ ہی ملتا ہوتاہےمگر نیکی اور بھلائی کے وہ کام جس سے آخرت سنورجائے اور وہ آسانی سے جنت کا حقدار بن جائیں ایسے امور میں مسلمانوں کی عدم دلچسپی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حدیث پاک میں ہےکہ’جس شخص نے کسی روز