Sacrificial Meat Distribution By Khidmat e Khalq Trust India





خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے قربانی کا گوشت منتخب دیہی علاقوں میں
منظم طریقے سے تقسیم کیاگیا

مظفر پور:ہر سال کی طرح اس سال بھی سب کو عیدکی خوشیوں میں شریک رکھنے کے لئےخدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے بہار،جھارکھنڈ اور دہلی کے منتخب علاقوں میں حسب استطاعت غریبوں اور ضرورت مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ٹرسٹ کے زیر اہتمام یہ عمل گزشتہ سال سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت صاحب ثروت اور اہل خیر حضرات اپنی قربانی کرواتے ہیں اور ان کی قربانی کا یہ گوشت منتخب دیہی علاقوں میں منظم طریقے سے تقسیم کرادیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں عید قربا کا یہ تحفہ دیا جاتا ہے وہ دل سے اپنے محسنین کو دعائیں دیتے ہیں اور خوشی خوشی اس تحفہ کو قبول کرتے ہیں۔اس طرح سے وہ بھی عید کی خوشی میں شریک ہوجاتے ہیں۔ ٹرسٹ کی پریس ریلیز کے مطابق امسال جموں کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں قربانی کا تقسیم کرنے کا ارادہ تھا مگر مناسب مقدار میں قربانی کا انتظام نہیں ہونے کی وجہ سےایسانہیں ہوسکا۔حالانکہ خدمت خلق ٹرسٹ ایسی جگہوں پر خصوصی توجہ دیتا ہے جہاں خدمت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔پریس بیان کے مطابق قربانی کا گوشت غریب بہن بھایئوں تک پہنچا کر ہی قربانی کے مقصد کو پایا جا سکتا ہے۔کوشش کریں کہ قربانی کا گوشت ہر اُس گھر میں ضرور پہنچے جہاں قربانی نہیں کی گئی۔بہت سے غریب لوگ قربانی والے گھروں میں پہنچ کراپنا حصہ طلب کرتے ہیں، جبکہ ایک بہت بڑی تعدادایسے لوگوں کی ہے جو اپنی غربت کے بھرم کے ٹوٹ جانے کے ڈر سے کسی کے آگے ذکر تک نہیں کرتے کہ وہ قربانی نہیں کررہے ،ایسے لوگوں کو ڈھونڈ کر اُن کے گھر گوشت پہنچانا بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوںکو بھائی بھائی قرار دیا ہے،تو اس بات کا خیال رکھیںکہ اپنے بچوںکی طرح ، ہمسایے اور دوسرے مسلمان بھائیوںکے بچے اور بچیاںبھی عید والے دن گوشت سے محروم نہ رہیں ۔امسال خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا اس مہم سال گزشتہ کی طرح آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن دہلی،محمدفیصل انیس ممبئی اور عمران الحق مظفر پور نےتعاون پیش کیا۔ ان حضرات کی قربانیوںسے ہی غریبوں تک ہم عید قرباں کی خوشیاں پہونچانے میں کامیاب ہوسکے۔ خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے ۔ عید کے موقع پر امیروں کو بھی ان غریبوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔چونکہ عید قرباں محض مہنگے جانور خرید کر اپنی شان بڑھانے کیلئے نہیں ہے،بلکہ ایسے غریب بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے اور قربانی کے گوشت سے مستفید کرنے کیلئے ہوتی ہے جو کہ قربانی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ قربانی کرنے والے تمام مسلمان بھائی عید قرباں پر گوشت کی تقسیم کرتے وقت اپنے غریب مسلمان بھائیوں کا خاص خیال کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india

اب دلّی دورنہیں!

Blanket distribution 2019--2020