معروف صحافی ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کی بیٹی نے سات سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا


  حمنہ شہاب نے سات سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا

نئی دہلی،13؍فروری
ملت ٹائمز
معروف صحافی ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کی بیٹی حمنہ شہاب نے سات سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا ہے۔ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کا وطنی تعلق ہرپوربیشی اورائی مظفر پور بہارسے ہے۔
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے باحث رفیق مفتی احمد نادر القاسمی نے ناظر قرآن پاک کی تکمیل فرمائی اور آخر میں بچی اور اس کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔اور فرمایا کہ بچیوں میں دینی تعلیم ازحد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ والدین اپنے بچوں کو عصری علوم کیلئے بڑے بڑے اسکولوں میں داخلہ کراتے ہیں اور اس کیلئے ساری قربانی کو بہ خوشی برداشت کرتے ہیں مگر دینی تعلیم کی طرف ان کی توجہ برائے نام ہے،جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ دین سے خالی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے اپنے بچوں کودینی تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مبارکباد کے مستحق ہیں حمنہ کے والدین جنہوں نے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دی،جس کا نتیجہ ہے کہ بچی نے کم عمری میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ دہلی گرامر اسکول جوگا بائی ایکسٹینشن نزد پہلوان چوک جامعہ نگر دہلی کے درجہ دوم کی طالبہ حمنہ شہاب نے ایک سال سے کم کی مدت میں ناظرہ قرآن مکمل کیا ہے۔اس موقع پر حمنہ کی دادی،نانا ،نانی کے ساتھ پھوپھی اور خالہ نے دلی مبارکباد بیش کی۔مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی ،بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار،مولانا رضوان الحق قاسمی، عمران الحق،مولانا حسان جامی قاسمی،صحافی عبد النور شبلی ،مفتی شمس تبریز قاسمی، عارف اقبال ،شاہ عمران حسن ،نیازالحق،احتشام الحق،حافظ ضیاء الدین ، توحید حسن ،محمد جاوید حسین،حافظ نظام الدین،عبدالقیوم ،محمد شاداب اورمظفر حسین نے بھی مبارکبادی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔

Comments

Popular posts from this blog

BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india

اب دلّی دورنہیں!

Blanket distribution 2019--2020