Eid gift distribution 2016 By khidmat-e-khalq trust India -(03-07-2016) in Muzaffarpur Bihar (India)

خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےضرورت مندوں میں’عیدی‘ تقسیم










 مسلمان عید الفطر سادگی کے ساتھ منائیں اور ضرورت مندوں کی ہر ممکن دست گیری کریں
مظفر پور(اورائی):معروف سماجی و رفاہی تنظیم ’خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا‘کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر ضلع کے اورائی بلاک واقع نیا گاؤں پنچایت کے ہر پور بیشی اور اطراف کے نصف درج گاؤںمیں ضرورت مندوں میں ’عیدی ‘تقسیم کی گئی۔ٹرسٹ کی پریس ریلیز کے مطابق ’عیدی‘ میں اس بار کپڑے اورسوئی کے علاوہ فی کس دو سوروپے بھی چھوٹی موٹی ضرورت  کی تکمیل کیلئے دیے گئے۔
خدمت  خلق ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال عید الفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر پرغریبوں،یتیموں ،بیوگان اور مجبور و بےسہارا افراد کی مدد کی جاتی ہے۔ اس عیدی سےان کی غربت تو کم نہیں ہوتی لیکن عید کے روز وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ نئے کپڑے پہن کر  خوشیاںسکیں گے  ۔کیوں کہ دوسروں کے دکھ، درد اور خوشیاں بانٹ کر پیغمبر اسلام  ؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونا ہی راہ نجات ہے ۔ خدمت حلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےاس بار عیدی میں،قمیص ،ساڑی،لنگی،قمیص کے کپڑے،لیڈیزسوٹ اور سیوئی کا نظم کیا گیا تھا۔جن گاؤں کے غریب افراد میں یہ اشیاء تقسیم کی گئیں ان میں اترار، بیشن پور، ہرپور بیشی ،رام پور سگھری ،ہرنی ٹولہ،ببھن گنواں،بیجناتھ بیشی،اسری بیشی اورعلی نگر بیشی شامل ہیں۔ 
پریس بیان  کہا گیا ہے کہ مسلمان عید الفطر سادگی کے ساتھ منائیں اور ضرورت مندوں کی ہر ممکن دست گیری کریں۔خدمت خلق کی اس مہم میں دل کھول کر حصہ لینے والوں میں ’سوپرب انٹر پرائزیز لمیٹیڈ دہلی کے مالک بھائی افروز احمد،فیروز احمد، بزنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی جدہ کے بزنس ایڈمنسٹریشن کالج میں مارکیٹنگ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ذوالفقار عالم مدنی علیگ ، مولاناحسان جامی قاسمی کے وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔اس موقع پرظفیراحمد لڈو بابو،تقی احمد(سرپنچ نیاگاؤں)ڈاکٹر لاڈلے،توقیر احمد عرف ہیرا بابو،ماسٹر نقی الرحمن،،محمد نورعین ،محمد ثاقب،ناز بابو اور ببھنگواں کے ماسٹر شاہد،پیشن پور لچھمنیا ٹولہ کے محمد شاداب نے اس کار خیر میں بڑھ حصہ لیا۔

Comments

Popular posts from this blog

BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india

اب دلّی دورنہیں!

Blanket distribution 2019--2020