پروفیسر اخترالواسع کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست


پروفیسر اخترالواسع کی صحت یابی کیلئے علماء کرام نے دعا کی درخواست کی

نئی دہلی:عظیم اسلامی اسکالر اور مولانا آزاد یونیورسیٹی جودھ پور کے وائس چانسلرپروفیسر اخترالواسع کی صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعاؤں کا اہتمام
کیا جار ہا ہے،وہ ان دنوں سخت علیل ہیں، برین ہیمریج کی شکایت کے بعد انہیںقومی راجدھانی دہلی کے مشہور اسپتال اپولو میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں کامیاب آپریشن کے بعد ماہرڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا اعلاج چل رہاہے۔فی الحال وہ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ملک کی معروف علمی وملی شخصیت پروفیسر اخترالواسع کی علالت پر اپنی گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالم دین و ممتاز ملی قائد مفتی محفوظ الرحمن عثمانی( بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار)نے ان جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کی۔انہوں نے بتایا کہ جامعۃ القاسم کے طلبہ و اساتذہ نے خصوصی طور پر دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے انکے روبہ صحت ہونے کیلئے دعا کی۔مفتی عثمانی نےبتایاکہ وہ اپولو اسپتال جاکر ان کی عیادت کرچکے ہیں ،تاہم میری برادران اسلام سے درخواست ہےکہ وہ ملت اسلامیہ کی ہر دلعزیز  و محترم شخصیت کی شفا یابی اور لمبی عمر 

انہوں نے بتایاکہ پروفیسر اخترالواسع کی ناساز طبیعت پر دارالعلوم ندوۃ العلما ءلکھنؤ کے مہتمم  مولاناڈاکٹرسعیدالرحمن اعظمیٰ،جامعہ مظاہرعلوم کے امین عام مولانا سید شاہد سہارنپوری، دارالعلوم دیوبند وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی اور خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی نے بھی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تبارک و تعالیٰ اختر الواسع صاحب کو صحت کاملہ عاجلہ دائمہ نصیب فرمائے ۔ آمین۔کیلئے دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india

اب دلّی دورنہیں!

Blanket distribution 2019--2020