جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

جلسہ سیرت النبی ﷺ آج

نئی دہلی:دارالعلوم احسن القرآن کراڑی سلیمان نگر دہلی کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد کل ۲۶؍مارچ بروز اتوار کو ہو رہاہے۔اس جلسہ کی صدارت مولانا شہاب عالم قاسمی امام و خطیب حضرت بلال مسجد چوہان بانگر سیلم پور دہلی کریں گے۔
دارالعلوم احسن القرآن کے مہتمم قاری اصغر علی نے بتایاکہ اجلاس میں دہلی کے مشہور علما کرام و دانشور خطاب فرمائیں گے جن میں مولانا مرتضیٰ صاحب قاسمی،ڈاکٹرسعیدالدین قاسمی، ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب جنرل سیکریٹری خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا و سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ انقلاب دہلی،مولانا انصار قاسمی،مولانا نسیم الحق قاسمی اور مولانا محمد علی قاسمی کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ جلسہ بعد نماز مغرب شروع ہوگا ۔قاری محمد سہیل کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوگا جبکہ قاری افتخار انجم نعت پاک پیش کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india

اب دلّی دورنہیں!

Blanket distribution 2019--2020