تعلیم سے دوری کی وجہ سے مسلمان ہر محاذ پر ناکام ہیں:ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی

 مسلمان حالا ت سے مایوس ہونے کے بجائے شریعت پر عمل کرنے کا عزم کریں دارالعلوم احسن القرآن کراڑی سلیمان نگر دہلی کے جلسہ سیرت النبی ﷺ میں علماء ودانشوارن کا اظہار خیال 

نئی دہلی (پریس ریلیز )
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اخلاق حسنہ کی تعلیمات پر مشتمل ہے ،آپ نے اپنے دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ اخلاق ک
ا اعلی نمونہ پیش کیا ،اسی لئے قرآن میں کہاگیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعلی مراتب پر فائز تھے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج مسلمانوں میں سب سے زیادہ اخلاقی انحطاط پایاجاتاہے اور کردار وعمل کے اعتبارسے یہ قوم سب سے زیادہ بدنام ہے ۔ان خیالات کا اظہار ناگلوئی میں واقع مدرسہ دارالعلوم احسن القرآن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسہ سیرت البنی میں مولانا محمد مرتضی قاسمی استاذ حدیث مدرسہ رحیمیہ مہندیان نے کیا۔مولانا نسیم الحق قاسمی پرنسپل علی پبلک اسکول ناگلوئی نے کہاکہ مسلمان حکومتی عصبیت کا رونارونے کے بجائے اپنی اندر اعتما د پیدا کریں، سماجی برائیوں کو دور کریں ،تعلیم پر توجہ دیں اور ہر میدان میں آگے بڑھنے کی فکر کریں ،انہوں نے کہاکہ اس وقت جو کچھ ہورہاہے اس کے لئے ہم اور ہمارے اعمال ذمہ دارہیں کیوں کہ ہمیں جن چیزوں کا حکم دیا گیا ہے ہم اس کی کھلے عام روگردانی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر شہا ب الدین ثاقب قاسمی جنرل سیکریٹری خدمت خلق ٹرسٹ انڈیانے کہاکہ تعلیمی پسماندگی اور تعلیم سے دوری کی وجہ سے مسلمان ہر محاذ پر ناکام ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جس مذہب میں تعلیم کے حصول کو فرض قرار دیا گیا ہو اس مذہب کے ماننے والوں میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دوسری طرف تعلیم و تحقیق کے میدان میں جدوجہد کرتے ہوئے مٹھی بھر یہودی پوری دنیا پر حکومت کر رہے ہیں اور آج میڈیا کے نوے فیصد حصے پر یہودیوں کاقبضہ ہے۔انہوں نے کہاکہ والدین اور سرپرست اپنے بچے اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے میں ہر طرح کی قربانیاں پیش کریں تبھی آپ اپنے معاشرہ میں نمایاں تبدیلی حاصل کرسکتے ہیں۔
مولانا ڈاکٹر سعید الدین قاسمی رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند نے کہاکہ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ سب سے پہلے مسلم بچوں کو اسلامی اور مذہبی تعلیم دی جائے ،ان کے ذہن ودماغ پر اسلامی آثار ونقوش ثبت کئے جائیں۔ مولانا محمد انصاری قاسمی نے اپنے خطاب میں اسوئہ رسول پر چلنے کی تلقین۔ جلسہ میں مختلف اہم دینی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب ، قاری اسعد انور ڈائریکٹر علی پبلک اسکول ،نسیم اختر قاسمی ،قاری عبد السمیع وغیر ہ سرفہرست ہیں۔مغرب تا دس بجے شب دارالعلوم احسن القرآن کے طلبہ نے اپنا خوبصورت پروگرام پیش کیا ،اس کے علاوہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو خصوصی اور عمومی انعامات سے نوازاگیا۔جلسہ کی صدات مولانا شہاب عالم قاسمی ممبر حج کمیٹی آف دہلی نے کی جبکہ نظامت مفتی شمس تبریز قاسمی نے کی۔اخیر میں احسن القرآن کے مہتمم قاری اصغر علی نے تمام مہمانان کرام اور شرکاء کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ اس پروگرا م کو ابتداء سے لیکر انتہاء تک پہونچانے میں قاری سہیل صاحب ،مولانا محمد علی قاسمی کا خصوصی تعاون شامل رہا جس کیلئے ہم ان کے بیحد ممنو ن ہیں ،قبل ازیں مدرسہ کے ایک طالب علم کی تلاوت پر جلسے کا آغاز ہوا اور قاری افتخار انجم نے نعتیہ کلام پیش کیا ،مولانا شہاب عالم قاسمی کی دعاء پر جلسے کا اختتام ہوا
۔


Comments

Popular posts from this blog

BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india

اب دلّی دورنہیں!

Blanket distribution 2019--2020