مولانا اسرارالحق قاسمی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ

مولانا اسرارالحق قاسمی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ

  مشہور رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے ارکان و ذمہ داران کا اظہارِ تعزیت

نئی دہلی(آئی این این/ ملت ٹائمز ) عظیم ملی رہنما و رکن پارلیمنٹ مولانا محمد اسرارالحق قاسمی کا انتقال دینی ، ملی ، سیاسی اور سماجی حلقوں میں بڑا نقصان ہے ۔ ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہواہے اس کا پر ہونامشکل نظر آتا ہے ، ان کے انتقال سے پوری ملت سوگوار ہے ۔ یقین نہیں ہوتا کہ دیر رات اصلاح معاشرہ اور حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عوام کو تلقین کر نے والی شخصیت صبح کا سورج نہیں دیکھ پائے گی،لیکن یہ قدرت کا نظام ہے اس پر یقین اور ایمان دونوں ضروری ہے۔ان خیالات کے اظہار مشہور رفاہی تنظیم خدمت خلق انڈیا کے ذمہ داران نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا ہے ۔میڈیا کے لئے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہےکہ مولانا فقیر صفت انسان تھے اور بڑی بے نیازی سے قوم و ملت کی خدمت انجام دے رہے تھے ۔ زندگی کے آخری چند گھنٹوں میں بھی دین کی خدمت کی اور عوام کو حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کر تے رہے ۔مولانا صبر و استقلال کے پیکر تھے، ہمیشہ اپنے کام پر یقین رکھتے تھے ۔ وہ ملت کے ہمدرد تھے اور بے لوث خادم تھے ۔ ہر طبقہ میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔مولانا کی پوری زندگی ریاو نمود سے پاک تھی ۔ ممبر پارلیمنٹ ہو نے کے باوجود وہ صرف ایک عالم دین ہی نظر آتے رہے ۔خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے ارکان و ذمہ دارن نے ، ان کے صاحبزگان محمد سعود عالم ، محمد فہد اور مولانا کے خادم خاص اور مخلص مولانا نوشیر عالم سے بطور خاص تعزیت کااظہار کیاہے ۔ ساتھ ملی تعلیمی فائونڈیشن کے تمام خدام سے تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے مولانا کے انتقال کو نہ صرف مولانا کے اہل خانہ اور فائونڈیشن کے لیے خسارہ بتا یا بلکہ پوری ملت کے لیے بڑانقصان قرار دیا۔
 اپنے تعزیتی بیان ٹرسٹ کے نائب صدرمولانا رضوان الحق قاسمی نے کہا کہ مولانا کا انتقال ایک عہد ساز شخصیت کا خاتمہ ہے ۔ وہ ہمیشہ تعلیمی اور ملی خدمات کی وجہ سے جانے جائیں گے ۔جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب نے کہا کہ مولاناکی بیش بہاقربانیاں اور خدمات سے قوم کو روشنی ملتی رہے گی ۔ انہوں نے مولانا کی بلندی درجات کی دعا کی ۔ڈاکٹر ذوالفقارعالم مدنی استادیونیورسٹی آف بزنس و ٹیکنالوجی جدہ سعودی عرب نے مولانا کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے رکن مولانا حسان جامی قاسمی حال مقیم دبئی نے اپنے تعزیتی پیغام میں میں کی وفات کو قوم و ملت کے لیے بڑا خسارہ بتا یا ۔ عمادالدین قاسمی نے کہا کہ مولانا کی شخصیت بڑی متواضع تھی ۔ وہ سیاست میں رہنے کے باوجود عالمانہ شان و شوکت کے ساتھ رہے ۔حافظ ضیاء الدین حال مقیم سعودی عرب نے اپنی تعزیت کااظہار کیا ۔ خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے رکن محمد عمران الحق ، نیاز الحق ، شاداب جامی ،جناب ماسٹر نقی احمد، سماجی کارکن محمد ثاقب ، محمد توقیر عرف ہیرا ، نورعین ،جسیم القمر شکیب اور نظام الدین نے مولانا کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے مولانا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ۔

 

Comments

Popular posts from this blog

BLANKETS DISTRIBUTED TO POOR IN MUZAFFAR PUR (2015)by khidmat e khalq trust india

اب دلّی دورنہیں!

Blanket distribution 2019--2020