Posts

8 minutes ago Attended an international seminar in mumbai on 18 january 2016

Image
امیر شریعت سادس مولانا سید نظام الدین پر انٹر نیشنل سیمینار اختتام پذیر ا میر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حیات و خدمات پر منعقد ہونے والا یک روزہ سیمینار آج شام اختتام پذیر ہوگیا ۔ سیمینار میں ہندو بیرون ہندسمیت ملک بھر کی اہم شخضیات نے شرکت کی ۔ حضرت مولانا رابع حسنی ندوری صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بور ڈ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مولانا سید نظام الدین نے ملت اسلامیہ کو در پیش مسائل میں جس طرح ہوشمندی ،حکمت و تدبر ،توازن و اعتدال کے ساتھ مشورہ دیا اور قوم کی رہنمائی کی وہ بے مثال ہے،ان کے افکا رو خیالات کی وجہ سے مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی کو بھی بہت معاونت ملی اور مختلف مواقع پر انہوں نے علی میاں ندوی کے ساتھ مل کر کام کیا ۔مولانا رابع صاحب نے کہاکہ بورڈ کے کاموں اور مسائل میں ان کے ساتھ بڑی فکر ہم آہنگی رہی اور جب کبھی کوئی ایسی بات بعض مصلحتوں سے کہنی پڑی جس میں ان کی رائے مختلف ہوئی تو بھی عموما میری رائے کو نظر انداز نہیں کیا ،مولانا کی وفات میرے لئے غیر معمولی صدمہ ہے۔حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے ...

The Muslims of India are unsafe in BJP Government ! http://epaper.inquilab.com/epaper/11-oct-2015-3-edition-Delhi-Page-1.html

Image
!مودی حکومت میں غیر محفوظ ہوتے مسلمان ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب جب۲۰۱۳ء کے مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کے گنہگاروں کا کچھ نہیں ہوا ،جنہوں نے دن کے اجالے میں ہزاروں افرادکو بے گھراور درجنوں گاؤوں کو نذر آتش کردیا۔جس فسادنے سیکڑوںخواتین کا سہاگ چھین کر ان کے بچوں کو یتیم کردیا۔جس بھیانک فساد میں مسلم بچیوں کی ظالموں نے عصمت تار تار کی اس انسانیت سوز فساد ات کے قصور وارآج بھی مظلومین و متاثرین کی آنکھوں کے سامنے دندناتے پھر رہے ہیں،اپنا سینہ چوڑا کرکے زندگی گزار رہے ہیں۔مسلمانوں کو قتل کرنے اور انکے بچے بچیو ں کو بے گھر کرنے پر کچھ کا رتبہ تنظیمی سطح پر بلند ہوا، تو کچھ شرپسندوں کو سر عام نوازا گیا،لیکن حکومت اور پولیس کو ان مجرموں کے خلاف کو ئی ثبوت نہیں ملا۔ ہندوستانی معاشرے میںسرعام کوئی بے گناہ قتل کردیا جاتا ہے،ہر جگہ خون کے دھبے پڑے ہوئے ہوتے ہیں،کئی آستینیں بھی خون آلود ہوتی ہیں، مگر پھر بھی کسی کو ثبوت نہیں ملتا، یہ عجیب بات ہے۔تحقیقات ہوتی ہیں ،کمیشنوں کا قیام ہوتا ہے،برسوں یہ کھیل چلتا ہے ،کروڑوں روپے اس پر خرچ کیے جاتے ہیں، مگر نتیجہ’ ڈھاک کے تین پات‘۔یہی وجہ ہے کہ آ...

QURBANI on the occasion of Eidul Azha 2015

Image
Brother of Islam! Assalaamu alaikum wa rahmatullahi wa barakatuhu I am fine and hope that you will be health full with whole family by grace of Allah. I would like to inform you that “KHIDMAT-E-KHALQ TRUST INDIA” is known voluntary organization of India, which is working in the field of education, health and relief work among victims of natural disaster. Our trust has been distributed from some years Eid gift pack and meat pack on the occasion of Eidul azha for poor muslims. We have planned to distribute meat of sacrificed big animal among needy muslims. Trust has decided to Eid-ul- Azha sacrifice big animals in Bihar, Jharkhand  and W Bengal . It would be manage by Khidmat-e-khalq trust india. You can help to poor muslims by QURBANI on the occasion of eidul azha, I request to you please provide fund for big animal. it would be a great service and you would be entitled to double wage. I pray to Allah for your good life. From one person in big animal:1500/-to,1800/-...

آہ ! عتیق مظفرپوری...

Image
آہ ! عتیق مظفرپوری معروف صحافی و ادیب عتیق مظفرپوری کا آج انتقال ہو گیا۔وہ ڈینگو سے متاثر تھے اور بہتر اعلاج کیلئے انہیں پٹنہ لایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔عتیق مظفرپوری کی ادبی اور صحافتی خدمات کئی دہائیوں پر محیط ہے۔وہ شریف النفس اوراخلاقی معاملات میں انتہائی منکسر المزاج تھے ۔اپنے سے چھوٹوں کی دل سے حوصلہ افزائی فرماتے تھے،ذاتی طور پر وہ مجھ سے بہت زیادہ واقف نہیں تھے ،مگر ان کے متعلق برادرنسبتی مولانا راضوان الحق صاحب سے ہر ملاقات میں بات چیت ہوتی رہتی تھی۔و ہ خود بھی عتیق صاحب کے بڑےمداح تھے،ان کی معلومات، تحریر اور ادبی گفتگو کا بار ہا ذکرکرتے اور اپنے نجی معاملات میں بھی ان سے مشورہ لیتے تھے،خود عتیق صاحب بھی مولانا سے صلاح و مشورہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے تھے۔پوری زندگی شدت سےیہ قلق رہے گا کہ دل اور گاؤں دونوںکے بہت قریب رہنے کے باوجو بالمشافحہ ان سے کبھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ابھی چند دنوں قبل روزنامہ انقلاب میں ان کا بہت حساس موضوع پر ایک مضمون’مسلمانوں کی اتحاد کی راہ میں حائل مسلکی دیوار‘کے عنوان سے شائع ہوا ۔جس میں انہوں نے لکھا کہ’’وہ کون لوگ ہیں...

My Afsana:Mohabbat Aitbaar aur Muqaddar

19 October 2011 at 21:58 محبت اعتبار اور مقدر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب رحمت بابو کی وطن واپسی کے محض چند ایام بعد موت کی جانکاہ خبر نے تو سبھی دوست دشمن کی جان ہی نکال دی،کیا اپنے اور کیا پرائے سب کی آنکھیں نم اور حالت غیر تھی۔جسم سے جیسے جان نکل گئی ہو،سب دم بخود ایک دوسرے کو سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے تھے۔مانو ان کی موت نہیں ہوئی ہوپری پلان قتل کیا گیا ہو۔ شبو کاکا،عبد الر حیم صاحب،شبراتی چچا،جمن بھائی ،حجن دادی اور جنت پھوپھی تو براہ راست رحمت با بو کی موت کا ذمہ دار ان کے لواحقین کو ٹھہرارہی تھیں۔ ارےشبراتی تو کیا جانے بہشتی کو بیوی اور بیٹی نے ہی مل کر مار دیا ہے۔کلموہی اب کرے گی راج! حجن دادی نے کسی کی پرواہ کئے بغیر دو ٹوک لفظوں میں اپنے دل کی بھڑاس نکا لی۔ جتنے منہ اتنی باتیں ،کوئی کسی کی زبان پر تالا تو نہیں لگا سکتا،اس لئے جس کے جی میں جو آتا وہ بک دیتا۔اس میں ان لوگوں کا کو ئی قصور نہیں تھا بلکہ یہ تو رحمت بابوسے بے پناہ محبت اور لگاؤ کا ادنیٰ سا اظہار تھا جو گاؤں والے اپنے جذبات پر قابو نہیںرکھ پارہے تھے۔ شہر سے میت آچکی تھی ان کے چاہنے والوں کی...

Saffron terrorism and communal forces

Image
فرقہ پرست طاقتیں اور بھگوا دہشت گردی  اگر ۱۹۹۳ء کے ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی پھانسی کے خلاف ’انصاف‘ کی آواز بلند کرنے والے ہندو اور مسلمان غدار وطن ہیں، توبابری مسجد کو شہید کرنے والے،ممبئی فسادات کے گنہگار،گجرات میںہزاروںمسلمانوںکے قاتل،سمجھوتہ ایکسپریس ،مالیگاؤں،اجمیرشریف اور موڈاسا بم دھماکوں کے قصور واروں کوپھانسی دینے کی مخالفت کرنے والے بھگوا دہشت گردوں اور ان کو بچانے میںدن رات ایک کرنے والی سیاسی جماعتوں کو کیا کہیں گے،یہ فسطائی طاقتیں ہندوستان کی دشمن کیوںنہیں ہیں؟ سوال یہ ہے کہ یہ پیمانہ طے کرنے کا ٹھیکہ آرایس ایس اور بی جے پی جیسی ہندوانتہا پسند جماعتوں سے وابستہ افرادکو کس نے دیا ہے،اور ملک کو تقسیم کی راہ پر لے جانے والے یہ فرقہ پرست کس منھ سے ’حب الوطنی‘ کا سرٹیفکٹ بانٹ رہے ہیں،جبکہ یہ باتیں سبھی کے علم میں ہیں کہ ہندوستان کی جمہوریت اور اس کی گنگا جمنی تہذیب کے یہ افراد پشتینی دشمن ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسے مسلمان مخالف اور اسرائیل نواز ملک نے بھی آرایس ایس کو دنیا کی بڑی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں رکھا ہے۔اس سلسلے میں۲۶؍ اپریل ۲۰۱۴ء...

My article :Mera paigham mohabbat hai jahan tak phunchay,pulished in Inquilab Delhi(27-07-2015)

Image
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے  جب جھارکھنڈ کے جمشید پور کو چند انتہا پسند ہندو تنظیمیںجلانے میں لگی ہوئیں تھیں، بجرنگ دل اور وشیو ہندو پریشد کے لوگ شہر کے پر امن ماحول کو ایک معمولی واقعےکے سہارے کشت خون میں تبدیل کرنے آمادہ تھے، ٹھیک اسی دوران ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتا ل میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہےجمشید پور کے ہی کلو نامی ایک ہندو کو دو مسلمان تنویر عالم اور شفیق احمد قادری موت کے منہ سے نکالنے کی کوشش میں مصروف تھے۔وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ  جسے اپنا خون دے رہے ہیں وہ کون ہے اور اس کا تعلق کس ذات ،برادری کا ہے،بس ایک اپیل پر انسانیت کے ناطے وہ اسپتال پہنچ گئے تھے،یہ جانکاری تو انہیں خون دینے کے بعد ملی  کہ کلو ایک غیر مسلم ہے اور اتفاق سے اس کا تعلق فرقہ واریت کی آگ میں جھلس رہے شہر جمشید پور سے نکلا۔  ہندوستان میں ہندو مسلم ،سکھ اور عیسائی کےبیچ  پھیلائی جا رہی نفرتوں کے درمیان انسانیت کی شمع روشن کرنے والے ایسے لوگوں کی اس ملک میں کمی نہیں ہے،مگربدقسمتی سے سیاست کی  پراگندہ چکی میں ان کی کوششیں پس کررائیگاں کردی جاتی ہیں،جبکہ نفرتوں ...