Posts

ہندوستان کاہر شہر بن گیا’شاہین باغ‘

Image
ڈاکٹر شہاب  الدین ثاقب قومی راجدھانی دہلی کے جامعہ نگر میں واقع ’شاہین باغ مصر کا تحریر اسکوائر ثابتہو رہا ہے۔مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے’تحریر اسکوائر ‘پر ۲۵؍ جنوری ۲۰۱۱ء میں وہاں کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف مصرکے عوام نے جمع ہو کر تحریک شروع کی تھی۔ٹھیک اسی طرح ہندوستان کی مرکزی حکومت کی غیر جمہوری پالیسی اور عوام الناس میں تفریق پیدا کرنے والے قانون قومی شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کے خلاف محض چند خواتین اور طلبہ کی محدود تعداد سے شروع ہوئی یہ تحریک آج اتنی مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہےکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیامیں اس کی گونج سنائی دینے لگی ہےاور آج ہندوستا ن کا ہر شہر شاہین باغ بن چکا ہے۔قومی شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)نیشنل رجسٹریشن آف سیٹیزن(این آر سی)اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر)کے خلاف احتجاج کررہے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے خلاف پولیس کارروائی اور بربریت کے خلاف اٹھی یہ آوازدھیرے دھیرے ملک بھر میں بلند ہونے لگی۔سوشل میڈیا اور چند قومی میڈیا کی مثبت کوریج کے سبب’شاہین باغ‘کا احتجاج پورے ہندوست...

Blanket distribution 2019--2020

Image
khidmat e khalq trust india ki janib se Muzaffarpur ke Aurai block ke alag alag agon me ja gar majboor w besahara logon me Blanket (kambal)bante huye Aurai tahana ke daroga babu shree Ravindra kumar yadav ji aur trust ke digar karkunan-sabhi hazrat ka behasd shukriya-

کوئی بھی کام حسن نیت کے بغیر ترقی اوردرجہ کمال کو نہیں پہنچتا

Image
مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد کوئی بھی کام حسن نیت کے بغیر ترقی اوردرجہ کمال کو نہیں پہنچتا خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے منعقدہ تقریب میںمقررین  نے نئی نسل کو بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے پر زور دیا نئی دہلی(آئی این این 2 ستمبر ۲۰۱۹)اگر ارادہ اور حوصلہ بلند ہو تو دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ہے،عز م مصمم کی وجہ سے کئی بار ایسے معجزے  دیکھنے میں آئے ہیں جس کے متعلق انسان سوچ بھی نہیں سکتا،مگر اس کے لئے اخلاص و للہیت شرط اول ہے۔جو کام اخلاص کے ساتھ مرضی رب کے لیے شروع کیا جاتاہے،اس میںغیبی مدد کے ساتھ برکت ہوتی ہے اور اللہ پاک اسے ترقی اور عروج عطا کرتا ہے نیز وہ دیر پا  ثابت ہوتا ہے۔میں نے بھی چھوٹی موٹی کوشش کی ہے،بہار کے انتہائی پسماندہ خطے سیمانچل میں علم کا ایک چراغ روشن کیا اور وہیں سے قوم کے بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کی جدوجہد جاری ہے ،بس اللہ پاک اسے قبول فرمائے۔ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے کیا۔ رفاہی...

مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

Image
نئی دہلی(آئی این این)اگر ارادہ اور حوصلہ بلند ہو تو دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ہے،عز م مصمم کی وجہ سے کئی بار ایسے معجزے  دیکھنے میں آئے ہیں جس کے متعلق انسان سوچ بھی نہیں سکتا،مگر اس کے لئے اخلاص و للہیت شرط اول ہے۔جو کام اخلاص کے ساتھ مرضی رب کے لیے شروع کیا جاتاہے،اس میںغیبی مدد کے ساتھ برکت ہوتی ہے اور اللہ پاک اسے ترقی اور عروج عطا کرتا ہے نیز وہ دیر پا  ثابت ہوتا ہے۔میں نے بھی چھوٹی موٹی کوشش کی ہے،بہار کے انتہائی پسماندہ خطے سیمانچل میں علم کا ایک چراغ روشن کیا اور وہیں سے قوم کے بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کی جدوجہد جاری ہے ،بس اللہ پاک اسے قبول فرمائے۔ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے کیا۔ رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے منعقدہ تقریب تہنیت میں آج وہ خطاب فرمارہے تھے۔ٹرسٹ کی جانب سے یہ پروگرام مفتی عثمانی صاحب کو بھارت ورچوئل یونیورسٹی کرناٹک کی جان ب سے ڈاکریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر منعقدکیا گیا تھا جس میں دہلی  کے علمی ،ملی اداروں سےوا...

اب دلّی دورنہیں!

Image
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب    اس وقت ملک کے جو سیاسی حالات ہیں اس پر غور و خوض کریں تو ایسا نہیں لگتا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں قومی راجدھانی دہلی پر قبضہ کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے کوئی مشکل کا م ہو۔خاص طور پر پی ایم مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی اپنے اس ہدف کو بہ آسانی حاصل کرلے گی۔کرناٹک،گوا اور مغربی بنگال میں جو سیاسی اتھل پتھل جاری ہے اور جس طرح سے اپوزیشن پارٹیوں کی وکٹیں گر رہی ہیںاور ہر سطح پربی جےپی کا اسکور روز افزو بڑھ رہا ہے اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جن ریاستوں پر نشانہ سادھ رکھا ہےاگر موجودہ صورت حال برقراررہی تو کسی پارٹی میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ کنول کو کیچڑ میں گاڑ سکے۔ کانگریس پارٹی اس وقت اپنے برے دور سے گزر رہی ہے اس لئےآنے والے دنوں میں ہندوستان پر سب سے زیادہ حکومت کرنے والی یہ پارٹی کچھ کر سکے گی یہ کہنا ’دور کی کوڑی‘ ہے۔بغیرسربراہ کے ایک گھر اور خاندان آگے نہیں بڑھتا ہے تو ملک کی اتنی بڑی سیاسی پارٹی بغیر کیپٹن کے کس طرح سے صحیح رخ پر چلے گی اور اس کا کام کاج کی...

http://urdu.news18.com/photogallery/nation/iftar-kit-distributed-by-khidmat-khalq-trust-in-okhla-delhi-271385-page-6.html

http://urdu.news18.com/photogallery/nation/iftar-kit-distributed-by-khidmat-khalq-trust-in-okhla-delhi-271385-page-6.html

خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ’افطار کٹ‘ تقسیم کیا گیا

Image
نئی دہلی:رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے موقع پر نئی دہلی کے جامعہ نگر واقعہ جوگابائی ایکسٹینشن میں پہلوان چوک پر ’افطار کٹ‘ تقسیم کیا گیا۔افطارکٹ حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔اس سلسلہ میں منعقد مختصر پروگرام میں سماجی کارکن شعیب خان،مولانا نسیم مظاہری،ڈاکٹرشہاشب الدین ثاقب قاسمی (جنرل سیکریٹری)محمد نسیم،محمد شمیم،محمد سرفرازنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔رمضان کریم میں ٹرسٹ کی جانب سے افطار کٹ اور عید گفٹ کا انتظام بڑے اہتمام سے کیا جاتا ہے جس سے حاجت مند مستفید ہوتے ہیں اور ہمدردان قوم و ملت کو دعائیں دیتے ہیں۔ٹرسٹ کے سیکریٹری نے اس موقع پر کہاکہ وسیع پیمانے پر یہ انتظام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کو ئی شخص رمضان کریم میں فاقفہ اور پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔انہوں نےکہاکہ نام و نمود کیلئے مسلمان اپنی دولت لٹا دیتے ہیں جس سے گناہ ہی ملتا ہوتاہےمگر نیکی اور بھلائی کے وہ کام جس سے آخرت سنورجائے اور وہ آسانی سے جنت کا حقدار بن جائیں ایسے امور میں مسلمانوں کی عدم دلچسپی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حدیث پاک میں ہےکہ’جس شخص نے کسی روز...

بدلے بدلے میرے سرکار نظر آتے ہیں!

Image
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب    ۱۹؍مئی کو ہونے والےلوک سبھا کے آخری مرحلے کے انتخابات سے قبل سیاسی معرکہ آرائی تیز ہو گئی ہے۔اسی مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بھی ووٹنگ ہونی ہے اس لئے وارنسی سب سے زیادہ انتخابی تشہیر کا مرکز بنا ہواہے۔ اس سیٹ پر کانگریس پارٹی کے لیڈر اجے رائے اور ایس پی۔بی ایس پی اتحاد کی امیدوار شالنی یادو سمیت تقریبا۲۶؍ امیدوار پارلیمنٹ پہنچنے کے لئے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وارانسی سیٹ سے پی ایم مودی انتخابی میدان میں ہیں جس کا اثر اطراف کی سیٹوں پرپڑنا یقینی ہے ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار بھی داو پر ہے۔یہی وجہ ہےکہ تمام  سیاسی جماعتوں نے باقی ماندہ پارلیمانی حلقوں کی تشہیری مہم کیلئے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ غور کریں تواس بار ویسے  مغربی بنگال شروع سے ہی سیاسی اکھاڑہ بنا رہا ،مگر گزرتے ایام کے ساتھ یہاں کا سیاسی پارہ اور زیادہ گرماتا جارہا ہے۔خاص طور پر بی جے پی اور برسر اقتدار ٹی ایم سی کے درمیان سیاست کی یہ لڑائی پرتشدد ہو تی جا رہی ہے۔ظاہر ہے اس کیلئے کسی ایک پارٹی کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں ہے لیکن م...

khidmat e khalq ramzan 2019 Timetable

Image

let us move to share happiness

Image

اپنی ثقافت کے بقا کیلئے پاور فل احتجاج

Image
ڈاکٹرشہاب الدین ثاقب ہندوستان ہی نہیں دنیا کے ہر بڑے ممالک میں حقوق کی پامالی،جبر استبداد،شروفساد اور ظلم و زیادتی  کے خلاف وہاں کے ذی ہوش عوام کی طرف سے پاورفل احتجاج ہوتے رہے ہیں۔ہر عہد میں ایسے عوامی احتجاج نے حکومت اور انتظامیہ کو جھکنے پر مجبور کردیا ہے۔گزشتہ چند سالوں میںایسی بےنظیر تحریکیں اور مظاہرے ہوئے ہیں جنہوں نے حکومتوں کا تختہ پلٹ دیا ہے۔جنوری کے آخری عشرے میںتمل ناڈو  میںپونگل تہوار کے موقع پر ہونے والے بیلوں کے روایتی کھیل’ جلی کٹو‘‘پر عائد پابندی کو ہٹانے کیلئےچنئی کے مرینا بیچ پر ہونے والا احتجاج بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اس احتجاج نے بھی نہ صرف ریاستی سرکار، بلکہ چنئی سے دہلی تک کے ایوان حکومت کی چولیں ہلادیں۔کیا نوجوان ، بوڑھے،کیا سماجی کارکن، سیاست داں اور فلمی دنیا کی مشہورشخصیات سب نے ایک سر میں جلی کٹو کی حمایت کی اورمظاہریں کی پیٹ تھپتھپائی،نتیجہ یہ ہواکہ آنا فانا میں نہ صرف تمل حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے بلکہ وز اعلیٰ نے دہلی آکروزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تو دوسری طرف وہاں کی نمائندگی کرنے والے ممبران پارلیمنٹ نے صدر جمہوریہ سے م...

سیّاں بھئے کوتوال تو ڈر کاہے کا

Image
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب ’’دہلی پر پرتھوی چوہان کی حکمرانی کے ۸۰۰؍ سال کے بعد پہلی بار پوری طرح سے ہندوؤں کی حکومت بنی ہے‘‘لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے پر جوش ہوکر یہ دعویٰ نومبر۲۰۱۴ء میں قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ’ تین روزہ عالمی ہندو کانفرنس ‘ میں وشو ہندو پریشد کے لیڈر اشوک سنگھل نے کیا تھا۔ بعدمیں اس بیان کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی جانب منسوب کرنے پر پارلیمنٹ میں خوب ہنگامہ ہواتھا اور ’آؤٹ لک‘ میگزین کو اس غلطی کے لئے معافی مانگی پڑی تھی۔سوال یہ نہیں ہے کہ یہ بات کس نے کہی،کیوں کہی اور کس نے معافی مانگی۔سوال یہ ہے کہ مئی ۲۰۱۴ء میں مودی حکومت کی تشکیل کے بعد سے ملک بھر کے جو حالات ہیں وہ اس خطرناک فکر کے موافق ہیں یا مخالف؟اس نکتہ پر اگر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو ہندوستان کے موجودہ حالات کے پس منظر میں وی ایچ پی کے آنجہانی لیڈر کی بات سوفیصد درست معلوم ہوتی ہے اور کوئی شخص اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے میں ملک ہندوستان میں واقعی خالص ہندوؤں کی حکومت نہیںہے۔دہلی پر بی جے پی کے قبضہ کے فوراًبعد لو جہاد، گھر ...

عام انتخابات کے ایجنڈے سے مزدوروں کے مسائل غائب

Image
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب یکم مئی کو ہر سال یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مزدوروں کی حالت میں بہتری کےلیے بڑے بڑے دعوے اور وعدے کئے جاتے ہیں لیکن اس دن کے گزرنے کے ساتھ ہی خاموشی چھا جاتی ہے، کوئی وعدہ وفا نہیں ہوتا ہے۔ اسی حقیقت کی طرف جمیلؔ مظہری نے اشارہ کیا ہے کہ مزدور کی دنیا کالی ہی رہتی ہے۔ ہونے دو چراغاں محلوں میں کیا ہم کو اگر دیوالی ہے  مزدور ہیں ہم مزدور ہیں ہم مزدور کی دنیا کالی ہے  یہ کون نہیں جانتاکہ ملک کی تعمیر و ترقی اور شہروں کی چکا چوند میں سب سے بڑا حصہ مزدوروں کا ہوتا ہے۔ سرد ہو کہ گرم، چلچلاتی دھوپ ہو کہ شدت کی سرد ی، تیز بارش ہوکہ آندھی اور طوفان، کوئی بھی موسم ہو مزدور نہ رکتا ہے اور نہ ہی تھکتا ہے۔ اگر مزدور نہ ہوں تو یہ بڑ ے بڑے پل، سڑکیں، سرنگیں ، فلائی اور بلند و بالا عمارتیں، خوبصورت ٹاور اور تاریخ کا حصہ بنی یادگاریں ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ اس لئے مزدوروں کی وفاداری اور جذبے کا احترام ہونا چاہئے مگر ہوتا ہے اس کے برعکس ۔سب سے زیادہ استحصال اور زیادتی اگر کسی طبقہ پ...

جویریہ شہاب نے ناظر ہ قرآن مکمل کیا

Image

taaziyat :ml asrarul haq qasmi

Image
ملت اسلامیہ کے سچے ہمدرد و بے لوث خادم حضرت مولانا محمد اسرارالحق قاسمیؒ کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ  مشہور رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کا اظہارِ تعزیت گرامی قدر مولاناسعود عالم ندوی صاحب،جناب فہد عالم صاحب/مولانا نوشیرعالم صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔اللہ رب العزت سے امید واثق ہے کہ آپ حضرات بعافیت ہوں گے۔ ۷؍دسمبر ۲۰۱۸ء کی صبح جب آنکھ کھلی تو سب سے پہلے یہ جانکاہ خبر ملی کہ ملت اسلامیہ کے سچے ہمدرد اوربے لوث خادم حضرت مولانا محمد اسرارالحق قاسمی صدر آل انڈیا ملی و تعلیمی فاؤنڈیشن و رکن پارلیمنٹ(لوک سبھا) اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔  إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ بلاشبہ حضرت کا سانحہ ارتحال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔بالخصوص دینی،علمی،ملی ،سیاسی،سماجی اوردعوتی و اصلاحی حلقوں میں آپ کے جانے سے جو خلاپیدا ہواہے اس کی تلافی ممکن نہیں۔حضرت مولانا کا یہ وہ خاص وصف تھا جس کی وجہ سے آج پوری ملت سوگوار ہےاور سبھی کو آپ کی جدائی کا غم یکساں ستا رہاہے۔ کسی کویقین نہیں ہوتا کہ دیر رات اصلاح معاشرہ اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ...

خیموں کا شہر مظفر نگر

Image
مبصر: نوراللہ جاوید قاسمی ہندوستان کی آزادی کے بعد سے ہی سیاسی اغراض و مقاصد کیلئے انسانی لاشوں کا ڈھیڑ جمع کرنا سیاست دانوں کا مشغلہ رہا ہے ۔سالوں سے ایک ساتھ رہنے والے ہندئو اور مسلمان کے درمیان ضرورت اور وقت کے تقاضے کے مطابق محبت اور نفرت کی دیواریں کھڑی کی جاتی رہی ہیں ۔سچ کہا ہے کسی نے فرقہ وارانہ فسادات ہوتے نہیں ہیں، بلکہ نفرت کی چنگاری کو ہوا دی جاتی ہے ،پھر اس کے بعد انسانی لاشوں کا ڈھیڑ جمع کرکے اقتدار کے زینے طے کیے جاتے ہیں ۔ اس طرح کے کاروبار سے فصل کاٹنے والوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ اس کی وجہ سے انسانیت کس قدر ذلیل وخوار ہوتی ہے اور وطن عزیزہندوستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوتی ۔ اس کے نتیجے میں زندگیاں کتنی مشکل ہوجاتی ہیں ،ہزارہا ہزارگھر برباد ہوجاتے ہیں ،ہنستا کھیلتا خاندان بکھرجاتا ہے ۔کل تک پختہ گھروں میں رہنے والے اچانک خیموں میں پناہ گزیں ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی کی مرتب کردہ کتاب ’’خیموں کا شہر مظفر نگر ‘‘گزشتہ سال کے اخیر میں پارلیمانی انتخابات میں سیاسی برتریت کیلئے نفرت کے سوداگروں نے فرقہ وارانہ تشدد کی ای...

تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم اتحاد کیوں ہے خاص؟

Image
  ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب اس وقت ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں،ان میں سے مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور میزورم میں انتخابات مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ تلنگانہ اور راجستھان میں ۷؍دسمبر کو ایک مرحلہ میںووٹنگ ہوگی ۔پانچوں ریاست کے انتخابی نتائج ۱۱؍دسمبر کو آئیں گے۔اس لئے سیاسی رہنماؤں کی نظر یںمؤخر الذکر ریاستوں پر مرکوز ہیں۔ تلنگانہ اور راجستھان دونوں ریاستوں میں انتخاب کا فی دلچسپ ہے۔اس کی وجہ یہ ہےکہ ایک طرف جہاں تلنگانہ کے قیام کے بعد دوسری مرتبہ اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں اور برسر اقتدار پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس)کو سخت چیلنج کا سامنا ہے، اسی طرح راجستھان میں بی جے پی کی کشتی بھنور میں ہے۔وہاں سے جو رپورٹیں آرہی ہیں اس میں بی جے پی کے لئے کچھ خاص نہیں ہے ، پارٹی شکست کے دہانے پرکھڑی ہے۔حالانکہ وزیر اعظم نریندر مودی ،صدر امت شاہ ،راجناتھ سنگھ،سشماسوراج اور یوگی ادیتہ ناتھ سمیت بی جے پی نےبڑ ےسورماؤں کوراجستھان کی جنگ جیتنے کیلئے لگادیا۔آر ایس ایس سمیت دائیں بازو کی دیگر تنظیموں کی جو کوششیں ہیں وہ الگ۔   تلنگانہ ک...

مولانا اسرارالحق قاسمی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ

Image
مولانا اسرارالحق قاسمی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ   مشہور رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے ارکان و ذمہ داران کا اظہارِ تعزیت نئی دہلی(آئی این این/ ملت ٹائمز ) عظیم ملی رہنما و رکن پارلیمنٹ مولانا محمد اسرارالحق قاسمی کا انتقال دینی ، ملی ، سیاسی اور سماجی حلقوں میں بڑا نقصان ہے ۔ ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہواہے اس کا پر ہونامشکل نظر آتا ہے ، ان کے انتقال سے پوری ملت سوگوار ہے ۔ یقین نہیں ہوتا کہ دیر رات اصلاح معاشرہ اور حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عوام کو تلقین کر نے والی شخصیت صبح کا سورج نہیں دیکھ پائے گی،لیکن یہ قدرت کا نظام ہے اس پر یقین اور ایمان دونوں ضروری ہے۔ان خیالات کے اظہار مشہور رفاہی تنظیم خدمت خلق انڈیا کے ذمہ داران نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا ہے ۔میڈیا کے لئے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہےکہ مولانا فقیر صفت انسان تھے اور بڑی بے نیازی سے قوم و ملت کی خدمت انجام دے رہے تھے ۔ زندگی کے آخری چند گھنٹوں میں بھی دین کی خدمت کی اور عوام کو حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کر تے رہے ۔مولانا صبر و استقلال کے پیکر تھے، ہمیشہ اپنے کام پر...

بہار میں دنگائیوں کو درندگی کی کھلی چھوٹ!

Image
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب  ’’ یہ چونکانے والی بات ہے کہ منجو ورما کو تلاش نہیں کیا جا سکا، کمال ہے۔ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ سابق وزیر کہاں ہیں۔ بہار حکومت کو اس معاملے میں جواب دینا ہوگا۔بہت اچھا، کابینہ وزیر فرار ہیں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سابق کابینہ وزیر فرار ہو اور کسی کو معلوم ہی نہ ہو کہ وہ کہاں ہیں۔ آپ کو اس معاملےکی سنجیدگی کا علم ہے کہ کابینہ وزیر فرار ہیں۔ اٹس ٹو مچ۔‘‘ دراصل سپریم کورٹ نے گزشتہ دن مظفر پور جنسی استحصال معاملے میں سابق وزیر منجو ورما کو کئی ماہ بعد بھی گرفتار کیےجانے میں ناکام رہنے پر بہارپولیس کی نا اہلی پر سخت پھٹکار لگائی اور ڈی جی پی کو بذات خود عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ۔ عدالت عظمیٰ کے اس تبصرے کی روشنی میں بہار پولیس کی نااہلی کے ایک اور واقعہ کو دیکھیں تو بات پوری طرح سمجھ میں آجائے گی کہ آخر کار بار بار سپریم کورٹ بہار پولیس کی کیوں سرزنش کررہا ہے۔ بہار کے ضلع سیتامڑھی میں گزشتہ ماہ بے رحمی سے قتل  کیےگئے زین الحق انصاری کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی،سبھی قاتل پولیس کی گرفت سے باہر ہیں ۔اس مع...

عدلیہ سے ٹکراؤکا ماحول بنانے کی خطرناک کوشش

Image
Dr Shahabuddin Saqib ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب ہندوستان میں ایک ایسا قابل فخر و باوقار عدالتی سسٹم ہے جس کی مثالیں دی جاتی ہیں ،انصاف کا مندر کہا جاتاہے، مگر گزشتہ چند ماہ سے عدالت کی مخالفت عام بات ہو گئی ہے۔جیسے یہ کوئی جرم نہیں ہو،پہلےسبھی ہندوستانی عدالت کے ذریعہ سنائے گئے فیصلوں کا کھلے دل سے احترام کرتے تھے اور اس پر اظہار خیال کرنے سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے تھےکہ کہیں توہین عدالت کے زدمیں نہ آجائیں۔اس کی وجہ یہ ہےکہ انہیں یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہےکہ اگر ایک عدالت کی کارروائی سے وہ مطمئن نہیں ہیں تو ملک کی دوسری چھوٹی بڑی عدالتوں کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ایک مضبوط عدالتی سسٹم ہونے کی وجہ سے انہیں یہ یقین بھی ہوتاہےکہ دیر یاسویر کہیں نہ کہیں سے انصاف کی لڑائی میں انہیں کامیابی ضرور ملےگی ،یہ سوچ کر وہ مایوس نہیں ہوتے۔کئی باردیکھا گیا ہےکہ  بہت سی پیچیدگیوں کے باعث طویل مدت تک عدالتوں میں زیر التوا رہنے والے کیسزمیںجو فیصلہ سامنے آیا ،اس  پر متاثرین نے ٹھنڈی سانس لی اور فیصلے کے بعد انصاف کے اس مندرکے تئیں ان کے اعتماد میں استحکام آیا۔تاہم پچھلےماہ ...